اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کی ادلب میں ابو الظہور ایئربیس پر بلااشتعال حملے کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پاکستان شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور اسرائیل کو خطے کو غیر مستحکم کرنے والی کارروائیوں پر جوابدہ ٹھہرائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


