ہومتازہ ترینسعدیہ جاوید کا کراچی کی تقسیم کی سیاست پر سخت ردعمل

سعدیہ جاوید کا کراچی کی تقسیم کی سیاست پر سخت ردعمل

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کی چابی مانگنے والے شہر کو تقسیم اور لسانی سیاست میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اب کسی سیاسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے، اور ٹاؤنز و ڈویژنز کا تذکرہ کرنے والے شہر کو لسانی سیاست کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ ان لوگوں کا مقصد اپنی گرتی ہوئی سیاست کو سہارا دینا اور بلدیاتی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر بات کرنے والے اپنے دورِ میئرشپ اور مالی معاملات سے متعلق سوالات کا جواب دیں۔

انہوں نے سندھ کی وحدت اور سرحدوں کو ناقابل تقسیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 140-اے اور عدالتی فیصلوں کی من پسند تشریح کرنے والے اپنی قانونی معلومات درست کریں، سندھ حکومت آئینی تقاضوں پر عمل کر رہی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں اور سعدیہ جاوید نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر سیاست چمکانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومتوں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟

پیپلز پارٹی شہری اور دیہی سندھ کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، سعدیہ جاوید نے کہا کہ نفرت، لسانیت اور محرومی کی سیاست کے ذریعے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ فوج اور ریاستی اداروں کا نام سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا پرانا اسکرپٹ اب نہیں چلے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں