واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ان مشقوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے لیکن فوجی تیاری اور تربیتی اہداف بدستور برقرار رہیں گے۔
پینٹاگون کے مطابق مشقوں کے دورانیے میں تبدیلی کے باوجود ان کے بنیادی اہداف متاثر نہیں ہوں گے۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کا جنوبی کوریا کے حکام کو پہلے سے علم نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے پیغام میں ایران جنگ میں شامل ہونے کے لیے جنوبی کوریا پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔


