ہومتازہ ترینسری لنکا میں ڈاکٹروں نے مریض کے مثانے سے 3 کلو سے...

سری لنکا میں ڈاکٹروں نے مریض کے مثانے سے 3 کلو سے زائد وزنی پتھری نکال لی

سری لنکا (لارڈ میڈیا) سری لنکا کے ترینکومالی جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک 55 سالہ مریض کے مثانے سے 3 کلوگرام سے زائد وزن کی پتھری نکالی، جو ممکنہ طور پر عالمی ریکارڈ قرار دی جا رہی ہے۔

مریض کو فالج کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور علاج کے دوران پیشاب میں دشواری کے بعد پتھری کی موجودگی کا پتہ چلا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری میں نکالی گئی پتھری کا حجم شتر مرغ کے انڈے جتنا اور وزن 3 کلوگرام سے زیادہ تھا۔ آپریشن کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر پرہالاہن بالاکرشنن نے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر مثانے سے نکالی جانے والی سب سے بڑی پتھری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت اب بہتر ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اس کے دیگر طبی مسائل کا بھی علاج جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں