ہومتازہ ترینپاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے جولائی 2026 کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کا ڈیٹا جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی ہیں۔ اس میں سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اور ماہانہ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق زیرجائزہ عرصے میں ماہانہ 400 ملین ڈالر سے زائد کی آئی ٹی ایکسپورٹس کا مومنٹم برقرار رہا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 5 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر سکتی ہیں۔ پچھلے مالی سال پاکستان نے پونے 5 ارب ڈالر کی ریکارڈ آئی ٹی برآمدات کی تھیں۔

مالی سال 26-2025ء میں فری لانسرز نے پونے 2 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹس کا ریکارڈ بنایا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں