ہومتازہ ترینپاکستان کرکٹ کا مذاق بن گیا ہے درست اقدامات نہ کیے تو...

پاکستان کرکٹ کا مذاق بن گیا ہے درست اقدامات نہ کیے تو ہاکی سے برا حال ہوگا، کامران اکمل

لاہور (لارڈ میڈیا) : سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا مذاق بن گیا ہے، اگر درست اقدامات نہ کیے گئے تو ہاکی سے بھی برا حال ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو چیلنجنگ قرار دیا اور کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اتنی کمزور نظر نہیں آئی جتنی اب دکھائی دے رہی ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ اگر ہیری بروک اور جو روٹ اسکور نہ کریں تو انگلینڈ مشکل میں آجاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیس کے نام پر محمد عباس کے تین سال ضائع کردیے گئے ہیں، اور ہمارے بولرز میں تجربے کی کمی ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور مناسب فیصلے لینے ہوں گے تاکہ کرکٹ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں