ہومتازہ ترینڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو پاکستان کے حالات کا خیال رکھنا ہوگا، طلال...

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو پاکستان کے حالات کا خیال رکھنا ہوگا، طلال چوہدری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع دیگر ممالک سے مختلف ہے، اس لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو پاکستان کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات گوگل کے سینئرڈائریکٹر ڈیوڈ ویلر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں ڈیجیٹل سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف سوشل میڈیا کے موثر استعمال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان محفوظ اور پرامن ڈیجیٹل ماحول کے لیے گوگل کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگرد سوشل میڈیا کو دہشت گردی کی تشہیر اور خوف پھیلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، لہذا پاکستان کے حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا کی فعال مانیٹرنگ ناگزیر ہے۔ گوگل کے سینئرڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ پاکستان میں محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے سینئرڈائریکٹر کے ساتھ پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں