ہومتازہ تریناسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تازہ پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آئندہ علاقائی چار فریقی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ اجلاس رواں ماہ کے اواخر میں استنبول میں منعقد ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

وزارت خارجہ کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام کے فروغ اور خطے میں تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر بات چیت متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں