لاہور (لارڈ میڈیا) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ حاصل کر لی۔ ان کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سمیت تمام ججز نے شرکت کی۔
اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 49 رہ گئی ہے جبکہ 11 آسامیاں خالی ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے نومبر 2014 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اپنے دور میں انہوں نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم مقدمات کی سماعت کی اور متعدد اہم احکامات جاری کیے۔


