غزہ (لارڈ میڈیا) اسرائیلی فورسز کے مغربی غزہ میں فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔ حملہ بندرگاہ کے قریب قائم ایک کیفے پر کیا گیا جہاں شہری موجود تھے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملے میں حماس کے کمانڈروں اور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 7 اکتوبر کے حملے میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ جیرڈ کشنر کے غزہ دورے کے ایک روز بعد کیا گیا، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


