تہران (لارڈ میڈیا): ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا عالمی نظام ابھر رہا ہے۔ انہوں نے دنیا کو اس نظام میں خوش آمدید کہا ہے۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے دعوے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں آبنائے ہرمز کھولنے کی صلاحیت نہ رکھنے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کرنے میں جو خلا ہے، وہ واشنگٹن اور آبنائے ہرمز کے درمیان گیارہ ہزار کلومیٹر کے فرق سے بھی زیادہ ہے۔


