ہومتازہ ترینمحمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے...

محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ

لاہور (لارڈ میڈیا) سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے اتفاق رائے ہوتا جائے مزید صوبے بناتے جائیں، موجودہ نظام زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ درانی نے کہا کہ بہاولپور اور ہزارہ صوبے کی قرار دادیں صوبائی اسمبلیوں سے منظور ہو چکی ہیں اور آئینی ضرورت پوری ہو چکی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ماہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ بہاولپور صوبہ فوڈ باسکٹ بنے گا جبکہ ہزارہ سیاحت سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے انتظامی خرچ نہیں بڑھے گا بلکہ عوام پر خرچ بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں بہاولپور اور ہزارہ صوبوں کی مخالفت نہیں کریں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں