ہومتازہ ترینامریکا نے 4840 بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا

امریکا نے 4840 بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4840 بھارتی شہریوں کو امریکا سے ملک بدر کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق 2025 میں 3567 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جبکہ رواں سال 31 جولائی تک مزید 1273 بھارتی شہری واپس بھیجے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ نئی دہلی مختلف حکومتوں کے ساتھ ملک بدری سے متعلق معاملات پر تعاون کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں تقریباً 51 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جو ادارے کی تاریخ میں بلند ترین تعداد ہے۔

امریکی حکام نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے لیے روزانہ 2000 گرفتاریوں کا ہدف مقرر کیے جانے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

امریکی تنظیم Stop AAPI Hate نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اعداد و شمار کے تجزیے میں بھارتی شہریوں کے نمایاں طور پر متاثر ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ جنوری 2025 سے مارچ 2026 کے عرصے میں ایشیائی افراد کی گرفتاریوں میں بھارتی شہریوں کا حصہ 28 فیصد تھا۔

امریکی امیگریشن حکام نے بتایا کہ مالی سال کے دوران اب تک 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد ملک بدریاں ہوچکی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن امریکا چھوڑ چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں