ہومتازہ تریناسلام آباد میں کال سینٹر کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں میں...

اسلام آباد میں کال سینٹر کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 284 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) اسلام آباد کے گلبرگ گرینز میں کال سینٹر کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 284 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ان تمام غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیجنے اور ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلبرگ گرینز میں واقع پلازہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت تاحکم ثانی پلازہ کو سب جیل کا درجہ حاصل رہے گا اور انتظامی امور ایف آئی اے کے ذمہ ہوں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ تحقیقات میں انتہائی تشویش ناک اور بھیانک انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان لڑکیوں کی جعلی شناخت بنا کر پاکستانیوں سے رابطے کرتے تھے اور مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے کئی پاکستانی شہریوں کو مالی نقصان پہنچایا ہے، اور گرفتار غیر ملکیوں کے مقامی سہولت کاروں اور ہینڈلرز کا بھی سراغ مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض سرکاری اہلکاروں کی ممکنہ معاونت کے پہلو کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں