ہومتازہ ترینبجلی کی قیمتیں مناسب رکھنے کے لیے توانائی پلان منظور

بجلی کی قیمتیں مناسب رکھنے کے لیے توانائی پلان منظور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بجلی کو مناسب قیمت پر صارفین تک پہنچانے کے لیے مربوط توانائی پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-2027 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت اور نیپرا سے مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان اور پاور سیکٹر کی مالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-2027 میں ترامیم پیش کی گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں