ہومتازہ ترینبھارت کے خلاف میچ ففٹی ففٹی ہوگا اور دباؤ بھارت کی ٹیم...

بھارت کے خلاف میچ ففٹی ففٹی ہوگا اور دباؤ بھارت کی ٹیم پر ہوگا، عدنان ذاکر

ایمسٹلوین (لارڈ میڈیا) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابوبکر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پرولیگ میں دو میچ کھیل چکے ہیں اور اس بار غلطیوں سے سیکھ کر اچھا نتیجہ حاصل کریں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم 19 اگست کو ویگنور ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹلوین میں بھارت کے خلاف اہم میچ کھیل رہی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے اسٹرائیکر رانا وحید نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیت سکتے ہیں، اگرچہ ویلز سے میچ جیتنا چاہیے تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ باب جان ویلڈف نے کہا کہ بھارت اچھی ٹیم ہے اور ہم بھرپور مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

کوچ نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینا ایک بڑی فتح ہوگی اور ہم اس کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ففٹی ففٹی ہوگا اور دباؤ بھارت کی ٹیم پر ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں