بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام اور اس مسئلے کا سیاسی حل تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔
لین جیان نے یہ بات روزانہ کی بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا جن میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ اور جمہوریہ کوریا نے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں متوقع وقت سے پہلے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


