لٹویا کے دارالحکومت ریگا کے وسط میں واقع ورمانیس گارڈن میں ہفتہ کے روز ایک گارڈن پارٹی منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد شہر کی 825ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔
تقریب میں لٹویا میں قائم غیر ملکی سفارتی مشنز، ریگا کے جڑواں شہروں اور بین الاقوامی ثقافتی گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
لٹویا میں قائم چینی سفارتخانے، ریگا کے چینی ثقافتی مرکز اور چین کے صوبہ یوننان کے ثقافتی و سیاحتی وفد کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
چینی بوتھ پر آنے والے مہمانوں نے چینی ثقافت اور فنون سے متعلق مختلف کتابوں کے ساتھ ساتھ غیر مادی ثقافتی ورثے کی متعدد اشیاء میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان اشیا میں روایتی کپڑے، کاغذی نقش ونگار، کڑھائی اور ہاتھ سے بنے سجاوٹی زیورات شامل تھے۔
یوننان کے وفد نے بھی مقامی ناظرین کے لئے ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا جس میں روایتی رقص، آلاتِ موسیقی پر پیش کی جانے والی دھنیں اور لوک گیت شامل تھے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): سویتلانا، مقامی رہائشی
’’یہ بہت خوبصورت اور انتہائی دلچسپ ہے۔ آپ کو آخر کہاں ایسا کچھ آزمانے اور یہ محسوس کرنے کا موقع ملے گا کہ جیسے آپ واقعی چین میں موجود ہیں؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (روسی): اوکسانا، مقامی رہائشی
’’آپ خود کو کس دور میں محسوس کر رہے ہیں؟ میرے خیال میں شاید 15ویں یا 16ویں صدی میں۔ یہ دور ہم سے بہت دُور ہے لیکن ہم 21ویں صدی میں ہوتے ہوئے بھی اسے محسوس کر رہے ہیں۔
شاندار! لاجواب! واہ! یہاں آنا ہمیشہ بہت دلچسپ ہوتا ہے۔ چینی بوتھ ہمیشہ بہت خوش آئند، پُرتپاک، معاون اور انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں۔ جی ہاں یہ ہمارے لئے ایک غیر معمولی تجربہ ہے۔خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو چین کی ثقافت سے واقف نہیں ہیں۔ اسی لئے یہ ہمیں ہمیشہ کچھ منفرد اور واقعی سحر انگیز محسوس ہوتا ہے۔‘‘
ریگا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


