ہومتازہ ترینچھوٹے دکانداروں کے لیے نئی ٹیکس اسکیم کا اجرا

چھوٹے دکانداروں کے لیے نئی ٹیکس اسکیم کا اجرا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم کا اجرا کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم تاجروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ انجمن تاجراں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے اور اس اسکیم کو سادہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور پرال نے چھوٹے دکانداروں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ چھوٹے دکاندار موبائل فون ایپ کے ذریعے ٹیکس ریٹرن فائل کر سکتے ہیں اور پوائنٹ آف سیلز سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو گرین پلیٹ جاری کی جائے گی جس کے تحت ایف بی آر افسر دکان میں داخل نہیں ہوگا۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ چھوٹے دکانداروں کو 25 ہزار روپے کم از کم ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور گزشتہ 3 سالوں میں کسی بھی سال میں 20 کروڑ سے زیادہ کی سیل نہ ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں