کراچی (لارڈ میڈیا) میر رضا کیس میں والد میرحسن نے تحقیقات کے لیے اہم سفری ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میر کے گھر سے لاش ملنے تک کے ایئرپورٹ فلائٹس ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ واقعے کے روز کون کون ملک یا شہر سے باہر گیا۔
میر حسن نے مزید مطالبہ کیا کہ قبرکشائی کے روز واپس آنے والے افراد کا فلائٹس ریکارڈ بھی چیک کیا جائے اور تین روز کے دوران شہر سے باہر جانے والے افراد کا ٹرین اور بسوں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق والدین کے مطالبے پر سفری ریکارڈ کے حصول کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔


