ہومتازہ ترینوائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

شہر (لارڈ میڈیا) وائی فائی راؤٹر کی پوزیشن اس کی کارکردگی پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق راؤٹر کو فرش پر رکھنے سے انٹرنیٹ سگنل کی مضبوطی اور رینج متاثر ہو سکتی ہے۔ فرش پر راؤٹر رکھنے سے زیادہ تر سگنلز زمین میں غائب ہو جاتے ہیں اور فرنیچر و دیگر اشیا سے کوریج متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

عام طور پر وائی فائی راؤٹرز میں انٹینا ترچھے رخ میں سگنل بھیجتے ہیں، جس کے باعث فرش پر راؤٹر رکھنے سے سگنلز کا زیادہ تر حصہ براہ راست زمین میں جاتا ہے۔ دیواروں کی موجودگی بھی سگنل کی رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ راؤٹر کو کسی بھی اونچی جگہ جیسے شیلف پر لگانا بہتر ہے تاکہ گھر کے اندر سگنل کی رسائی بہتر ہو سکے۔ وائی فائی راؤٹر کو کھلی جگہ پر رکھنا جہاں گھریلو اشیا کم ہوں، بھی مفید ہوتا ہے۔

راؤٹر کو برقی مصنوعات جیسے ٹیلی ویژن، مائیکرو ویو، فریج، بلیوٹوتھ ڈیوائسز کے قریب نہ رکھیں کیونکہ ان سے سگنلز کی کوریج متاثر ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں