اسلام آباد (لارڈ میڈیا) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے، عدالتی حکم پر عمل ہوگا تو حکومت کے ساتھ بات چیت آگے بڑھے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگا تو آگے بات بنے گی اور صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کے لیے استعمال نہیں کریں گ
ے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق مسائل بھی حل کیے جائیں، اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو ڈائیلاگ کی طرف بڑھنا چاہیے اور سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور رینجرز کی حفاظت ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے، دہشتگردی جہاں بھی ہو، قابل مذمت ہے۔


