مسقط (لارڈ میڈیا): آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک بحری جہاز کو نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا اور عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکل رہا تھا۔ جہاز کے سکیورٹی افسر نے بتایا کہ حملے کے بعد انجن روم کو نقصان پہنچا۔
متاثرہ جہاز کے دیگر عملے کی مدد عمانی کوسٹ گارڈ کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں تاحال سمندر میں کسی قسم کی آلودگی یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں میں بحری جہازوں کو پیش آنے والے واقعات کے باعث عالمی شپنگ اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔


