کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں گزشتہ سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کو پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی جبکہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا سفر اب شروع ہوچکا ہے اور آنے والے ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔


