ہومتازہ ترینسشانت کیس سے والد کی ملازمت اور میرا کیرئیر متاثر ہوئے، اداکارہ...

سشانت کیس سے والد کی ملازمت اور میرا کیرئیر متاثر ہوئے، اداکارہ ریا چکرورتی

ممبئی (لارڈ میڈیا) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات نے نہ صرف ان کے کیریئر کو متاثر کیا بلکہ ان کے والد اندراجیت چکرورتی کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریا چکرورتی نے فلمساز فرح خان کے وی لاگ میں شرکت کے دوران بتایا کہ ان کے والد کو شہر کے ایک معروف اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ملازمت ملی تھی، لیکن جب اسپتال انتظامیہ کو ان کی شناخت معلوم ہوئی تو یہ موقع ان سے واپس لے لیا گیا۔

ریا نے بتایا کہ ان کے والد بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر اور ڈاکٹر ہیں، مگر جیسے ہی اسپتال کو ان کے خاندانی نام کا پتہ چلا، انہیں کہا گیا کہ آپ ریا چکرورتی کے والد ہیں تو معذرت۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی 2020 میں موت کے بعد ریا چکرورتی کو شدید میڈیا اور عوامی توجہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ریا اور ان کے بھائی کو منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار بھی کیا تھا۔

مارچ 2025 میں سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات میں کلوزر رپورٹس جمع کرائیں، جن میں ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کے خلاف قتل پر اکسانے یا کسی سازش کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں