لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں کہا ہے کہ پاکستان کے واحد سپر اسٹار بلے باز کو تنقید کا سامنا ہے اور انہیں عزت نہیں دی جارہی ہے۔ اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر شرمیلے مزاج کے حامل ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
اظہر محمود نے کہا کہ بابر اعظم کو سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر موجود ناقدین کے رویے سے دل برداشتہ ہونا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر میں خامیاں ہیں، مگر وہ وقت کے ساتھ پختہ ہو رہے ہیں۔
اظہر کے مطابق بابر اعظم قیادت کے دوران زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں جبکہ قیادت سے ہٹنے کے بعد بعض اوقات تنقید کی وجہ سے محدود ہو جاتے ہیں۔ بابر کی قیادت میں پاکستان نے 150 میچز میں 56.67 فیصد فتوحات حاصل کیں۔
بابر نے پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل تک پہنچایا جبکہ ون ڈے میں ان کا جیت کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔


