ہومتازہ ترینبجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکی تیاری شروع

بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکی تیاری شروع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔ جولائی کے مہینے میں درآمدی ایل این جی سے فی یونٹ بجلی کی لاگت 47 روپے 37 پیسے رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی سے 77 ارب 19 کروڑ روپے کی 10.78 فیصد بجلی بنائی گئی جبکہ فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت 10 ارب 77 کروڑ روپے رہی۔ پانی سے 39.81 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد، درآمدی کوئلے سے 14.38 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیوکلیئر ذرائع سے فی یونٹ فیول لاگت 3 روپے 2 پیسے رہی۔

سی سی پی اے کی درخواست کے مطابق جولائی میں ڈیزل سے بھی 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی بنائی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے رہی۔ نیپرا کے مطابق اس درخواست پر سماعت 27 اگست کو ہوگی اور منظوری کی صورت میں صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں