واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ایران جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کو مزید کم کر دیا ہے۔ برطانوی خبرایجنسی رائٹرز اور اِپسوس کے سروے کے مطابق رواں ماہ میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 35 فیصد سے کم ہو کر 33 فیصد رہ گئی ہے۔ 64 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔
سروے کے مطابق 80 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکی مداخلت طویل ہوگی۔ صرف 33 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت کی بڑی وجوہات میں ایران جنگ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور جنگ کے طویل ہونے کا خدشہ شامل ہیں۔


