ہومتازہ ترینہسپانوی شیف نے 4 ماہ میں 500 کلو کا شاہی کیک تیار...

ہسپانوی شیف نے 4 ماہ میں 500 کلو کا شاہی کیک تیار کردیا

میڈرڈ (لارڈ میڈیا) ہسپانوی پیسٹری شیف مارک سواریز نے 4 ماہ کی محنت سے ایک ایسا شاندار کیک تیار کیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ کیک سعودی فیملی کی شاہی شادی کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

مارک سواریز اپنے شاندار کیکس کے لئے مشہور ہیں اور اس مرتبہ انہوں نے 3.5 میٹر اونچا اور 1.8 میٹر چوڑا کیک تیار کیا جس کی سجاوٹ بھی شاہی تھی۔

کیک کی تیاری کے لئے شیف کو شاہی خاندان سے آرڈر ملنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ صرف خاکہ تیار کرنے میں لگا جبکہ عملی شکل دینے میں مزید 4 ماہ لگے۔

اگرچہ شیف عام طور پر اکیلے ہی کام کرتے ہیں، لیکن اس منصوبے کے لیے انہوں نے اپنے پیسٹری شیف دوستوں اور اہل خانہ کی مدد بھی حاصل کی۔

شیف نے بتایا کہ کیک پر 33 ہزار پنکھڑیاں سجانا ایک غیر معمولی محنت طلب کام تھا اور اس کی تیاری میں مجموعی طور پر 1800 گھنٹے لگے۔ کیک کا وزن 500 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں