بیروت (لارڈ میڈیا) : جنوبی لبنان کے گاؤں انصار میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ ہفتے کی صبح کیا گیا۔
حملہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد سب سے مہلک حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے معاہدے کی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ رواں برس کے آغاز میں حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے کیے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 مارچ سے جاری کشیدگی میں لبنان میں کم از کم 4300 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


