ہومUncategorizedخالصتان کے قیام کیلئے امریکا میں اتوار کو ریفرنڈم ہوگا

خالصتان کے قیام کیلئے امریکا میں اتوار کو ریفرنڈم ہوگا

لاہور (لارڈ میڈیا) : خالصتان کے قیام کے لیے امریکا میں اتوار کو ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ یہ اعلان خالصتان کے حامی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے بانی گرپت ونت سنگھ پنوں نے لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

گرپت ونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریفرنڈم سکھوں کے حقوق کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے، پنوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں