یمن (لارڈ میڈیا): یمن کے شہر المخا پر حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز حوثی باغیوں کے حملے میں بندرگاہی شہر المخا میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
فوجی عہدیدار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بندرگاہ پر سامان اتارنے والے تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے 5 میزائل فائر کیے۔
فوجی عہدیدار کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں 2 بحری جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔


