مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے کامرس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی ایم) نے بتایا ہے کہ 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے نئے 194 منصوبے حاصل کئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔
آئی پی آئی ایم کے مطابق جدید مالیاتی خدمات، اعلیٰ اور نئی ٹیکنالوجی اور صحت کے بڑے شعبوں سے متعلق منصوبوں میں خاص طور پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارے نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران سرمایہ کاری کے 133 منصوبے مکمل ہوئے، جن میں مکاؤ میں کاروبار شروع کرنے والی رجسٹرڈ اور تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنیوں کے منصوبے اور وینچر کیپیٹل فنڈز سے متعلق منصوبے بھی شامل ہیں۔ یہ مکاؤ کی مارکیٹ کے امکانات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔


