کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہر میں رات 12 بجتے ہی ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال، سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملک بھر میں 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاہم کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات نے جشن کی خوشیوں کو کمرنگ کر دیا۔


