ہومتازہ ترینیومِ آزادی پر عزم کی تجدید ضروری ہے، احسن اقبال

یومِ آزادی پر عزم کی تجدید ضروری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): یومِ آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ دن خوشی، شکرگزاری، فخر اور عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کے شکر اور قومی کامیابیوں کی خوشی منانے کا دن ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں آزادی کی حفاظت کے ساتھ معاشی میدان میں بھی پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔ بحیثیت قوم، ہمیں متحد ہو کر معاشی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان ایک باوقار ملک بن سکے۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں ان کے خوابوں کی تعبیر کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں قائداعظمؒ کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں کو اپنانا ہوگا اور آج کے دن عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی کی حفاظت سرحدوں کے ساتھ معاشی، علمی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں کامیابی سے بھی وابستہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں