ہومتازہ ترینامریکی وزیر خارجہ کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان علاقائی ثالثی، معدنیات، توانائی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا ثقافتی ورثے کے تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر قائم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں