ہومتازہ ترینایرانی سفیر کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد

ایرانی سفیر کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی غیر معمولی لچک اور اتحاد کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے روابط انتہائی قیمتی ہیں اور اعلیٰ قیادت کے ارادوں کی بدولت پاک ایران تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

رضا امیری مقدم نے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی اور باہمی فائدے کے لیے روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں