بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومLatest68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار

68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار

یہ بات  اپسوس پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے عوام نے سب سے زیادہ سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کاکہا۔

سروے میں 68 فیصد نے کھانسی ، 66فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں مشکلات جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی۔

اسموگ سے طبی مسائل کا شکار ہونے والوں کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد نظر آئی،جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد میں 87 فیصد ، لاہور میں 84 فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایا۔

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد نے اسموگ کے باعث سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول