بنکاک (شِنہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کی وائس چیئرپرسن شیان ہوئی نے بدھ سے جمعہ تک ایک وفد کی قیادت میں تھائی لینڈ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران شیان نے تھائی لینڈ کی شہزادی مہا چاکری سریندھورن، وزیر اعظم انوتن چرن ویراکول اور تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
شیان نے کہا کہ چین باہمی اعتماد اور تعاون کو بڑھانے، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرنے، اور مشترکہ مستقبل کے حامل ایک مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی پی سی سی اس مقصد کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے تھائی فریق نے کہا کہ وہ ایک -چین پالیسی پر مضبوطی سے کاربند ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مختلف شعبوں میں گہرے اور ٹھوس تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔


