دبئی: بھارت نے ایک بار پھرچیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان کو پیسوں اور مالی فوائد کی پیشکش کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے پی سی بی کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز یو اے ای میں منتقل کروانے پر زور د یا ہے۔
بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے، 26 نومبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔دوسری جانب پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔