ہومUncategorizedخیبرپختونخوا میں چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے زیارت کاکا صاحب کے متعدد گاؤں میں چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ طبی مراکز پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور طبی عملے کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اہلِ علاقہ نے چکن گونیا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اضافی طبی عملہ اور ادویات فراہم کی جائیں۔

چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو خاص مچھر کے ذریعے منتقل ہوتی ہے، یہ ایک سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوتی۔ دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں یہ بیماری دریافت ہوچکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں