ہومتازہ ترینایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل کیلئے تباہی ہوں گے، ٹرمپ

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل کیلئے تباہی ہوں گے، ٹرمپ

ڈبلن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئرلینڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سعودی آئل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا اور کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے صرف دو ہفتے کی دوری پر تھا اور امریکہ نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو تہران سے یورپ کے بعض شہروں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا کنٹرول ہے اور یہ کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوگی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کی امید ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں