ہومتازہ ترینایران میں ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ

ایران میں ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ

تہران (لارڈ میڈیا) ایران میں ایک ہفتے کے دوران مختلف شدت کے 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں جس سے زلزلہ خیزی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے مطابق 15 سے 21 اگست کے دوران 54 زلزلے 3 سے کم شدت کے تھے، 3 زلزلے 3 سے 4 اور 2 زلزلے 4 سے 5 کے درمیان شدت کے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 اگست کو کرمانشاہ صوبے میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ خراسان رضوی صوبہ 13 زلزلوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، کرمانشاہ اور کرمان میں 7،7 جبکہ سمنان میں 6 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ تہران، مشرقی و مغربی آذربائیجان، اردبیل، البرز، جنوبی خراسان سمیت 15 صوبوں میں کوئی زلزلہ ریکارڈ نہیں ہوا۔

تہران یونیورسٹی کے مطابق مارچ 2025 سے مارچ 2026 تک ایران میں 2.5 سے زیادہ شدت کے 2 ہزار 380 زلزلے رپورٹ ہوئے جن میں 910 کی شدت 3 سے زیادہ تھی۔ ایران دنیا کے انتہائی زلزلہ خیز خطوں میں شامل ہے جہاں دنیا کے تقریباً 2 فیصد زلزلے آتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں