ہومتازہ ترینشیراکوٹ پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر 3 افراد کی...

شیراکوٹ پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر 3 افراد کی جان لینے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

لاہور (لارڈ میڈیا): شیراکوٹ پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلا کر تین افراد کی جان لینے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حادثہ بابو صابو سے ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے کی جانب پیش آیا جہاں ملزم دانش عرف دانہ نے ٹیوٹا ہائی ایس ویگن کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون فوزیہ، ان کا بیٹا اور ایک شہری ممتاز جاں بحق جبکہ آٹھ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم حادثے کے بعد ویگن کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

شیراکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے شیراکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں