ہومتازہ ترینجاوید میانداد عمران خان کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے

جاوید میانداد عمران خان کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے

لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد اپنے قریبی دوست اور سابق ساتھی عمران خان کے ذکر پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے عمران خان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے حکام سے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

جاوید میانداد نے کہا ہے کہ معاملات کو غیر ضروری طول دینا درست نہیں اور لوگوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچائے گا؟ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں مل کر مسائل کا سامنا کرنا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے عمران خان کے ساتھ گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کسی کا بیٹا ہے اور میرے ذہن میں اکثر آتا ہے کہ وہ کس حال سے گزر رہا ہو گا۔ میانداد نے کہا کہ وہ اور عمران خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلے اور طویل عرصے تک ایک ساتھ پاکستان کے لئے کھیلتے رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں