ہومتازہ ترینایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور امریکا اس کے ہر انچ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا گیا ہے اور وہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل گزر رہا ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران ایک بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزارنے کے قابل نہیں جبکہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔

ٹرمپ نے چینی بینکوں پر عائد پابندیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے اعلان کے لیے کسی الگ اعلان کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں تصدیق کی کہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں سمیت تمام ممکنہ آپشنز میز پر موجود ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیپال کو ہر قسم کی مدد کی پیشکش بھی کردی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں