ہومتازہ ترینآنتوں کی سوزش میں اضافہ کرنے والی غذائیں

آنتوں کی سوزش میں اضافہ کرنے والی غذائیں

امریکا (لارڈ میڈیا): ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آنتوں کی سوزش کی بیماری (آئی بی ڈی) میں مبتلا افراد کے لیے پالک، بادام اور شکر قندی میں موجود ایک قدرتی مرکب مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔ یو این سی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق پودوں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں قدرتی طور پر پایا جانے والا مرکب آکسیلیٹ آنتوں کی سوزش سے متاثرہ افراد میں سوزش کو مزید بڑھانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صحت مند افراد میں خوراک سے حاصل ہونے والا زیادہ تر آکسیلیٹ فضلے کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتا ہے۔ تاہم، آئی بی ڈی کے مریضوں میں آنتوں کے مخصوص ٹرانسپورٹر پروٹینز کی مقدار نمایاں طور پر کم پائی گئی۔ یہ پروٹینز آنتوں سے آکسیلیٹ کے جذب اور اخراج کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ یہ نتائج اس بات کو سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ بعض غذائی اجزا آئی بی ڈی کے مریضوں میں آنتوں کی سوزش پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ مزید تحقیق میں بتایا گیا کہ آنتوں کے ٹشوز میں سوزش جتنی زیادہ تھی، ان ٹرانسپورٹر پروٹینز کا اظہار اتنا ہی کم پایا گیا۔

البتہ، محققین کا کہنا ہے کہ ہر آئی بی ڈی مریض کو آکسیلیٹ والی غذائیں لازماً ترک نہیں کرنی چاہئیں۔ اس کے لیے ڈاکٹر یا ماہرِ غذائیت سے مشورہ ضروری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں