ہومتازہ ترینچین نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی الزامات بے بنیاد قرار دے...

چین نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین بعض امریکی حکام کے حقائق کو توڑ مروڑ کر گھڑے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو کھلم کھلا تکنیکی غنڈہ گردی اور یکطرفہ جبری ہتھکنڈوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان لین جیان نے یہ بات چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف بیانات سوشل میڈیا پر بعض امریکی حکام کے حالیہ حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کی۔

ترجمان نے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں نہ صرف اپنی جدید ٹیکنالوجی، مسابقتی قیمتوں اور محفوظ و موثر خدمات کی وجہ سے معروف ہیں بلکہ بیرون ملک کام کرتے ہوئے وہ مقامی قوانین، ضوابط اور صنعت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کرتی ہیں۔

لین نے مزید کہا کہ درحقیقت چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مقامی شراکت داروں اور برادریوں کی وسیع پیمانے پر تعریف و توصیف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میزبان ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں حصہ ڈالا اور خود کو حقیقی معنوں میں قابل اعتماد سپلائر ثابت کیا ہے۔

لین نے نشاندہی کی کہ اس کے برعکس امریکہ طویل عرصے سے لاطینی امریکہ اور کیریبین بھر میں ٹیپنگ، نگرانی اور سائبر حملوں میں ملوث رہا ہے جس سے وہاں کے ممالک غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور واشنگٹن پر عدم اعتماد کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنی سیاسی چالیں اور خودمختار ملکوں کے آزادانہ طور پر تعاون کے شراکت داروں کا انتخاب کرنے کے حق میں مداخلت بند کرے اور اس کے بجائے ٹھوس اقدامات کے ذریعے لاطینی امریکہ اور کیریبین میں خوشحالی اور استحکام میں اپنا حصہ ڈالے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں