اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، جس سے پاکستانی مقامات کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل ہونا عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ نئے شامل کردہ مقامات میں گندھارا، بدھ مت ورثہ، مغلیہ تعمیرات اور خیبر پختونخوا کی وادیِ کیلاش شامل ہیں۔
سندھ کے کوٹ ڈیجی، ناؤکوٹ اور عمرکوٹ کے تاریخی قلعے بھی اس فہرست کا حصہ بنے ہیں۔ پنجاب سے پھروالہ قلعہ، روات قلعہ اور سلطان مقرب خان کا مقبرہ بھی شامل ہیں۔
یونیسکو کی فہرست میں ان مقامات کی شمولیت سے قومی ورثے کے تحفظ، سیاحت کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت مضبوط ہوگی۔


