واشنگٹن (لارڈ میڈیا): بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ چہرہ مزید بے نقاب ہو رہا ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف نے بھارتی ریاست گجرات کے 21 سالہ شخص کو فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مختلف الزامات میں گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص جعلساز گروہ کا مالی سہولت کار تھا اور اس کے فراڈ سے 59 سے 87 سال تک کی عمر کے افراد کو ساڑھے 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔
بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق بھارتی نژاد ملزم امریکی عدالت میں پیشی کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا تھا جسے امریکی درخواست پر کینیڈا سے گرفتار کیا گیا۔
امریکی اٹارنی بل ایسلی نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود جرائم پیشہ تنظیمیں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء سمیت بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث ہیں۔
بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے امریکہ کی بھارتی شہریوں پر عائد سخت ویزا پابندیوں کو بالکل درست ثابت کر دیا ہے۔


